🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ۔ پیدائش سے پہلے بچے کی زندگی اور موت ماں کی زندگی اور...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
۔
پیدائش سے پہلے بچے کی زندگی اور موت ماں کی زندگی اور موت کے تابع ہوتی ہےاس لیے ماں کو ذبح کرنا گویا بچے کو ذبح کرنا ہے۔

(2)
  بعض علماء نے اس کا یہ مطلب بیان کیا ہے کہ اس بچے کو بھی اس کی ماں کی طرح ذبح کیا جائے لیکن اس قول پر دل مطمئن نہیں ہوتا کیونکہ اگر بچہ ذندہ برآمد ہوتو اس کے بارے میں شک نہیں ہوسکتا کہ اسے ذبح کرنا ہی چاہیے۔
شک تو اس صورت میں ہوسکتا ہےکہ ماں کے ذبح کرنے سے وہ بھی جان دے دے۔
اسی کے بارے میں سوال کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کی اجازت دے دی۔
والله اعلم
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3199