مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اہل کتاب (عیسائی) اللہ کانام لیے بغیر ذبح کرتے ہیں جو مردار کے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اہل کتاب (عیسائی)
اللہ کانام لیے بغیر ذبح کرتے ہیں جو مردار کے حکم میں ہے۔
اور جس برتن میں مردار گوشت پکایا جائے وہ بھی ناپاک ہے۔
ایسا برتن دھوئے بغیر استعمال کرنا منع ہے۔
(2)
یہودیوں اور عیسائیوں کے جو فرقے اللہ کا نام لیے بغیر ذبح نہیں کرتے ان کا ذبح شدہ حلال ہے۔
(3)
ہمارے ملک میں بعض عیسائی جب گوشت کھانا چاہتے ہیں تو مسلمان قصاب کے ہاں سے خریدتے ہیں یا کسی مسلمان سے ذبح کروالیتے ہیں۔
جس عیسائی کی یہ عادت معلوم ہو اس کے برتن پاک ہیں۔
ان میں پکا ہوا کھانا حلال ہے۔
(4)
کتا شکار پر چھوڑتے وقت تکبیر پڑھ کر چھوڑنا چاہیے۔
اس کے بعد اگر کتا اسے مالک کے پاس زندہ نہ لا سکے تب بھی وہ مذبوح کے حکم میں ہے۔
اگر مالک کے پاس جانور زندہ پہنچ جائے تواسے تکبیر پڑھ کر ذبح کر لیا جائے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3207