الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر حفظہ اللہ
فوائد و مسائل ↰ اس روایت میں اگرچہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں، لیکن یہ بھی...
فوائد و مسائل
↰ اس روایت میں اگرچہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں، لیکن یہ بھی حکماً مر فوع ہے۔ اس بارے میں:
◈ شارح بخاری، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (773-852 ھ) لکھتے ہیں:
«هكذا وقع فى هذه الروايات التى اتصلت لنا بصورة المؤقوف عن ابن عمر، قال: اللهم بارك . . .، لم يذكر النبى صلى الله عليه وسلم، وقال القابسي: سقط ذكر النبى صلى الله عليه وسلم من النسخة، ولا بد منه، لان مثلهٔ لايقال بالرأي»
”جو روایات ہمارے پاس سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما پر موقوف صورت میں پہنچی ہیں، ان میں اسی طرح ہے کہ انہوں نے خود یہ دعا کی ہے، اس میں نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا۔ قابسی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کا ذکر صحیح بخاری کے نسخے سے گر گیا ہے۔ یہاں نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کا ذکر ضروری ہے، کیونکہ ایسی بات کوئی صحابی اپنے قیاس سے نہیں کہہ سکتا۔“ [فتح الباري: 522/2]
------------------

ماہنامہ السنہ جہلم ، شمارہ نمبر 46-48 9