🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) معراض ایک قسم کا تیر ہوتا تھا جوصرف لکڑی کے ایک نوک دار...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
معراض ایک قسم کا تیر ہوتا تھا جوصرف لکڑی کے ایک نوک دار ٹکڑے پر مشتمل ہوتا تھا اس میں لوہے کا پھل وغیرہ نہیں لگا ہوتا تھا۔

(2)
  اگر معراض شکار کو نوک کی طرف سے لگے تو وہ بدن میں گھس کر زخمی کرتا ہے اس صورت میں وہ عام تیر کا کام کرتا ہے اس لیے اس صورت میں وہ شکار حلال ہے لیکن چوڑائی کے رخ لگنے پر وہ لاٹھی کی طرح چوٹ لگاتا ہے اس سے اگر جانور مرجائے تو وہ حرام ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3215