🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مچھلی پانی سے نکلنے کےبعد زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتی لہٰذا اللہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مچھلی پانی سے نکلنے کےبعد زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتی لہٰذا اللہ تعالیٰ نے بندوں پر رحمت کرتے ہوئے اسے ذبح کرنے کی شرط نہیں لگائی اس لیے یہ بغیر ذبح ہی کے حلال ہے۔ 2۔
ہر قسم کی مچھلی حلال ہے خواہ وہ ندیوں نہروں اور دریاؤں کی مچھلی ہو یا سمندر کی عظیم الجثہ مچھلی۔

(3)
ٹڈی سے مراد حشرات کی وہ قسم ہے جو بعض اوقات جھنڈ کی صورت میں اکٹھی اڑتی ہوئی آتی ہے اور جس کھیت یا فصل پر بیٹھ جائیں اسے چٹ کر جاتی ہیں درختوں کے پتے کھا جاتی ہیں۔
اسے پنجابی میں مکڑی کہتے ہیں۔
اردومیں اس کا عظیم جھنڈ ٹڈی دل کہلاتا ہے۔
اہل عرب اسے بھون کر کھاتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3218