مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خرگوش حلال جانور ہے ۔ (2) جنگل میں موجود حلال جانور کا شکار...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خرگوش حلال جانور ہے۔
(2)
جنگل میں موجود حلال جانور کا شکار جائز ہے۔
(3)
معمولی تحفہ بھی پیش کرنا اور قبول کرنا چاہیے۔
(4)
ذبح کےلیے لوہے کی چیز ہونا ضروری نہیں۔
(5)
کسی عام سے مسئلے میں بھی شک ہو جائے تو پوچھ لینا چاہیے۔
(6)
عالم سے جب مسئلہ پوچھا جائے تو بتا دے خواہ کتنا مشہور مسئلہ ہو یہ نہ کہے تمہیں یہ بھی معلوم نہیں۔
(7)
مروہ ایک قسم کا سفید پتھر ہے جس کا ٹکڑا چاقو چھری کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ابن اثیر فرماتےہیں:
حدیث میں اس سے مطلقاً پتھر مراد ہے (کسی بھی قسم کا ہو)
خاص سفید پتھر مراد نہیں۔ (النھایة مادۃ:
مرا)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3244