🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حدیث میں مندرجہ ذیل اشیاء کو فاسق کہا گیا ہے: سانپ، بچھو، چوہا،...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حدیث میں مندرجہ ذیل اشیاء کو فاسق کہا گیا ہے:
سانپ، بچھو، چوہا، چیل اور کاٹنے والا کتا۔ (صحيح مسلم، باب مايندب للمحرم وغيره قتله من الدواب فى الحل والحرم، حديث: 1198)

(2)
کوے سےمراد وہ کوا ہے جس کی پیٹھ اور پیٹ میں سفید رنگ ہو۔
اسے حدیث میں الغراب الابقع کہا گیا ہے۔ (صحیح مسلم حوالہ مذکورہ بالا)

(3)
جن چیزوں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ حرام ہیں کیونکہ اگر وہ حلال ہوتیں توانہیں ذبح کیا جاتا قتل نہ کیا جاتا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3248