🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) محمدفواد عبدالباقی رحمہ اللہ نے اتکاء (ٹیک لگانے) کی مختلف صورتیں بیان کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
محمدفواد عبدالباقی رحمہ اللہ نے اتکاء (ٹیک لگانے)
کی مختلف صورتیں بیان کی ہیں:
۔

(الف)
چار زانو (چوکڑی مار کر)
بیٹھنا۔

(ب)
اچھی طرح کھل کر بیٹھنا۔

(ج)
پیٹھ کی چیز (دیوار وغیرہ)
سے لگا کر بیٹھنا۔

(د)
ایک ہاتھ زمین پر رکھ کر (اس پر سہارا لےکر)
بیٹھنا۔
عام طور پر اس لفظ سے تیسرا مفہوم مراد لیا جاتا ہے۔

(2)
گھٹنوں کے بل بیٹھنے سےمراد تشہد کی طرح بیٹھنا یا اکڑوں بیٹھنا ہے یعنی پنڈلیاں کھڑى کرکے پاؤں کے پورے تلوے زمین پر لگا کر ان پر بیٹھنا۔

(3)
  تکبر کی ہر صورت مذموم ہے۔
اور ہرکام میں تواضع قابل تعریف ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3263