🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) وہ تمام کام جوعرف میں اچھے سمجھے جاتے ہیں یا طبعاً ناگوار نہیں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
وہ تمام کام جوعرف میں اچھے سمجھے جاتے ہیں یا طبعاً ناگوار نہیں ان میں دایاں ہاتھ استعمال کرنا چاہیے۔
دوسرے کاموں میں بایاں ہاتھ استعمال کیا جائے۔

(2)
احادیث میں بہت سے کاموں کےبارے میں دائیں جانب کو اہمیت دینے کا ذکر موجود ہے مثلاً:
کھانا، پینا، لینا، دینا، وضو، غسل، کنگھی کرنا، کپڑا پہننا، جوتا پہننا، سر کےبال کٹوانا یامنڈوانا، لکھنا، مسجد میں داخل ہونا، بیت الخلاء سے باہر آنا وغیرہ۔
اور بہت سے دوسرے کاموں میں بائیں جانب کا ذکر ہے مثلاً:
استنجاء کرنا، بیت الخلاء میں داخل ہونا، مسجد سےباہر آنا، لباس یا جوتا اتارنا وغیرہ۔

(3)
جوکام شیطان کو پسند ہیں مومن کو ان سے ا جتناب کرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3266