مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صحیح مسلم میں حضرت انس ، حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحیح مسلم میں حضرت انس، حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مروی ہیں جن سے کھڑے ہو کر پانی پینے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے بلکہ حضرت ابوسعید خدری نے تو زجر کا لفظ استعمال کیا ہے یعنی ڈانٹا یا سختی سے منع کیا۔
اور حضرت ابو ہریرہ نے یہ فرمان نبوی روایت کیا ہے:
جوشخص بھول جائے (اور کھڑے ہوکر پانی پی لے)
تو اسے چاہیے کہ قے کردے۔
(2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے منع اور جواز کی احادیث ذکر کرتے ہوئے علماء کے مختلف اقوال اور دلائل ذکر کرکے اس چیز کو ترجیح دی ہے کہ کھڑے ہوکر پینا مکروہ تنزیہی ہے۔ دیکھیے:
(فتح الباری: 10/ 103، 106)
واللہ اعلم۔
(3)
کھڑے ہو کر کھانا، کھڑے ہو کر پینے سے زیادہ مکروہ ہے۔
(4)
چلتے چلتے کھانا اتفاقی معاملہ ہے جس کے جواز میں شبہ نہیں لیکن آج کل دعوتوں میں کھڑے کھڑے کھانے کا جواز محل نظر ہے کیونکہ اس میں
ایک تو غیروں کی بھونڈی نقالی ہے۔
دوسرے یہ ڈھورڈنگروں والا طریقہ ہے جو انسانوں کے شایان شان نہیں۔
تیسرے یہ انسانی وقار کے بھی منافی ہے۔
چوتھے، اس طریقے میں جوافراتفری مچتی ہے اس سے کھانے کا بہت ضیاع ہوتا ہے اس لیے دعوتوں کا یہ طریقہ ناجائز اور متعدد قباحتوں کا حامل ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3301