🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مچھلی خواہ کسی قسم کی ہو بغیر ذبح کے ہی حلال ہے۔ بعض...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مچھلی خواہ کسی قسم کی ہو بغیر ذبح کے ہی حلال ہے۔
بعض علماء نے فرق کیا ہے کہ اس طرح مرے تو حلال ہے اور اس طرح مرے تو حرام ہے اس فرق کی کوئی دلیل نہیں۔

(2)
مچھلی کے علاوہ دوسرے سمندری جانور کےبارے میں بھی امام بخاری  نے صحابہ وتابعین کے اقوال ذکر کیے ہیں کہ وہ سب مچھلی کے حکم میں ہیں۔
عطاء  نے آبی پرندوں کواس سے مستثنیٰ کیا ہے اور فرمایا ہےکہ انہیں ذبح کرنا چاہیے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، الذبائح والصید، باب قول اللہ تعالیٰ:
﴿أُحِلَّ لَكُم صَيدُ البَحرِ‌ وَطَعامُهُ مَتاعًا لَكُم﴾  قبل حديث: 5493)

(3)
کلیجی اور تلی بھی خون ہیں گوجمے ہوئے سہی۔
واللہ اعلم .
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3314