🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) عالم یا بڑے آدمی کو اپنے ساتھیوں کے حالات سے براہ راست باخبر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
عالم یا بڑے آدمی کو اپنے ساتھیوں کے حالات سے براہ راست باخبر رہنا چاہیے۔

(2)
  افسر اور ماتحتوں میں بے تکلفی کے تعلقات جائز ہیں بشرطیکہ ان سے ناجائز فوائد اٹھانے سے پرہیز کیا جائے۔

(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکلفات کو اہمیت نہیں دیتے تھے اس لیے زمین پر چادر ڈال دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی پر بیٹھ گئے نہ چار پائی طلب کی اور نہ چادر کو خوبصورت انداز میں بچھانے کا تکلف کیا۔

(4)
مکھن ایک عمدہ اور مقوی غذا ہے او رکھجور بھی اچھی غذا ہے۔
دونوں کو ملا کر کھانے سے ان کے فائدے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

(5)
عمدہ غذا سے اجتناب زہد نہیں بلکہ حرام رزق سے اور فخر و تکبر سے بچنا زہد ہے۔

(6)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر سادہ غذا استعمال فرماتے تھے۔
کبھی عمدہ چیز مل جاتی تواسے بھی تناول فرمالیتے۔
عمدہ کی حرص نہ کرنا ہی خوبی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3334