🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نان بائی باورچی اور دوسرے ملازمین سے خدمت لینا جائز ہے۔ (2) مہمان...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نان بائی باورچی اور دوسرے ملازمین سے خدمت لینا جائز ہے۔

(2)
مہمان کے لیے عمدہ چیز تیار کرنا درست ہے جیسے حضرت انس نے آنے والوں کو تازہ پکی ہوئی گرم گرم روٹی پیش کی۔

(3)
سالم بکری (سمیط)
سے مراد یہ ہے کہ بھیڑیا بکری کو ذبح کرکے گرم پانی کے سا تھ اس کی اون یا اس کے بال اتار دیے جائیں پھر اسے بھونا جائے۔

(4)
حضرت انس نے شاگردوں سے یہ بات اس لیے کہی کہ وہ اللہ کی نعمت کا احساس کریں تاکہ دل میں شکر کا جذبہ پیدا ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3339