🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رسول اللہ ﷺ کا یہ فقر اختیار ی تھا یعنی رسول اللہﷺ دوسروں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فقر اختیار ی تھا یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں کی ضروریات پوری کرنا ضروری سمجھتے تھے اور خود کم سے کم پر اکتفا کرتے تھے۔

(2)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں کبھی کبھی گندم کی روٹی بھی استعمال ہوئی ہے لیکن زیادہ تر کھجوروں اور پانی یا دودھ پر گزارہ ہوتا تھا۔

(3)
اس وقت عرب میں گندم قیمتی ہوتی تھی زیادہ تر جو استعمال ہوتے تھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3344