🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) «رف» ٹانڈ کی وضاحت امام ابن اثیر رحمہ اللہ نے یوں کی ہے:...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
«رف» ٹانڈ کی وضاحت امام ابن اثیر رحمہ اللہ نے یوں کی ہے:
دیوار کے پہلو میں زمین سے بلند ایک لکڑی جس پر محفوظ رکھنے کے لیے چیزوں کو رکھا جاتا ہے۔

(2)
کھانے پینے کی یا عام استعمال کی اشیاء گھر میں ماپے تولے بغیر پڑی ہوں تو ان میں برکت ہوتی ہے۔

(3)
ام المومنین کے پاس جو بظاہر تھوڑے سے جوتھے ان کا خیال تھا کہ ایک دن میں ختم ہو جائیں گے ماپنے سے معلوم ہو گیا کہ اتنے دن تک استعمال ہو سکتے ہیں چنانچہ اتنے دن گزرے تو وہ ختم ہو گئے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3345