🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ہمسایوں میں اچھے تعلقات قائم رکھنے کےلیے تحفے تحائف کا لین دین بہت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہمسایوں میں اچھے تعلقات قائم رکھنے کےلیے تحفے تحائف کا لین دین بہت اچھا طریقہ ہے۔

(2)
قیمتی تحائف کی بجائے ایسی چیز دینا بہتر ہے جوفوری استعمال میں آ جائے۔

(3)
جب کوئی خاص کھانا تیار کیا جائے تو کچھ نہ کچھ ہمسایوں کے ہاں بھی بھیجا جائے۔

(4)
عام سادہ کھانا بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

(5)
معمولی ہدیہ ملے تو قبول کرلینا چاہیے اور شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

(6)
گوشت میں پانی زیادہ ڈال کر کچھ سالن ہمسایوں کے ہاں بھیج دینا ایسا طریقہ ہے جس کے لیے خاص طور پر اضافی خرچ نہیں کرنا پڑتا۔
اس قسم کی اور چیزیں بھی ہو سکتی ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3362