🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جب مسجد میں جانا ہوتوکچا پیاز یا لہسن نہیں کھانا چاہیے۔ (2) اگر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جب مسجد میں جانا ہوتوکچا پیاز یا لہسن نہیں کھانا چاہیے۔

(2)
اگر کھانا پڑے تو نماز سے اتنی دیر پہلے کھایا جائے کہ نماز کے وقت تک اس کی بو ختم ہوجائے یا کوئی ایسی چیز کھالی جائے جس سے پیاز کی بو ختم ہوجائے۔

(3)
اگر لہسن یا پیاز سالن میں ڈال کر پکا لیا جائے تو اس کی بو ختم ہو جاتی ہے۔
ایسا سالن کھا کر مسجد میں جانے میں کوئی حرج نہیں۔

(4)
جب ایک مسئلہ پہلے بیان کیا جا چکا ہو اس کے بعد اس کے متعلق غلطی کرنے والے کوسختی سے تنبیہ کی جا سکتی ہے۔

(5)
مسجد سے نکالنے کا مقصد یہ تھا کہ بو ختم ہونے پر مسجد میں آئے۔

(6)
سگریٹ کی بوپیاز کی بو سے بہت زیادہ ناگوار ہوتی ہے نیز یہ حرام بھی ہے لہٰذا ہر مسلمان کو اس سے ہمیشہ پرہیز کرنا چاہیے خواہ نماز کا وقت ہو یا دوسرا کوئی وقت۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3363