حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : مسند احمد کی سند ضعیف ہے۔ مسند احمد کی روایت میں امام ابن شہاب الزہری مدلس...
تحقیق الحدیث:
مسند احمد کی سند ضعیف ہے۔
مسند احمد کی روایت میں امام ابن شہاب الزہری مدلس ہیں۔ دیکھئے: علل الحدیث لابن ابی حاتم [324/1 ح، 964] ، شرح معانی الآثار للطحاوی [55/1] باب مس الفرج اور طبقات المدلسین لابن حجر [3/102] طبقہ ثالثہ
اور یہ روایت عن سے ہے، لہذا ضعیف ہے۔
◄ سنن ابن ماجہ میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور وہ تقدیر کے بارے میں ایک دوسرے سے جھگڑا یعنی اختلاف کر رہے تھے۔ غصے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا گویا کہ انار نچوڑ دیا گیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«بهذا أمرتم أو لهذا خلقتم؟ تضربون القرآن بعضه ببعض! لهذا هلكت الأمم قبلكم .»
”کیا تمہیں اس کا حکم دیا گیا ہے یا کیا تم اس کے لئے پیدا کئے گئے ہو؟ تم قرآن کو ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہو! تم سے پہلے والی امتیں اسی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔“ الخ [سنن ابن ماجه بتحقيق الالباني ص31]
اس کی سند حسن ہے اور بوصیری نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [تسهيل الحاجه فى تحقيق سنن ابن ماجه قلمي ص6 ح86]
فقه الحدیث:
➊ تقدیر کے مسئلے میں اہل ایمان کا باہمی اختلاف جائز نہیں ہے۔
➋ کتاب اللہ کو ایک دوسرے سے ٹکرانا ہلاک شدہ امتوں (مثلاً یہود ونصاریٰ) کا وطیرہ ہے۔
➌ کتاب اللہ میں کوئی تعارض نہیں ہے اور اسی طرح قرآن و حدیث میں بھی کوئی تعارض نہیں ہے۔
➍ اگر مناسب نتیجہ نکلنے کی امید ہو تو کتاب وسنت کے منافی امور کا سختی سے رد کرنا بھی جائز ہے۔
➎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کی تربیت کا ہر وقت خیال رکھتے تھے۔
➏ کتاب و سنت کے خلاف امور میں مداہنت اور نرمی ناجائز ہے۔
➐ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں۔
➑ کتاب و سنت کے خلاف امور پر غصہ آ جانا فطری اور قابل تعریف ہے۔
➒ شریعت اسلامیہ میں اہل ایمان کا باہمی اتحاد ہر حال میں ضروری ہے۔
➓ بطور فائدہ عرض ہے کہ «اختلاف أمتي رحمة» (میری امت کا اختلاف رحمت ہے) کے الفاظ سے جو روایت بیان کی جاتی ہے، اس کی کوئی سند کسی کتاب میں موجود نہیں، بلکہ یہ موضوع روایت ہے جس کا بیان کرنا حلال نہیں ہے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 237