مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اہل عرب ان برتنوں میں شراب بناتے تھے۔ اس لئے شروع شروع میں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اہل عرب ان برتنوں میں شراب بناتے تھے۔
اس لئے شروع شروع میں ان میں نبیذ بنانے سے بھی منع فرما دیا گیا تاکہ دوبارہ شراب کی خواہش پیدا نہ ہو۔
(2)
سد ذرائع اسلام کا ایک اہم اور ضروری قانون ہے یعنی جس عمل سے کسی حرام تک پہنچنے کی راہ نکلنے کا خطرہ ہو اس جائز کام سے بھی پرہیز کیا جائے۔
(3)
ان برتنوں میں نبیذ بنانا اس لئے بھی منع کیا گیا کہ ان میں رکھے ہوئے مشروب میں جلد نشہ پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
(4)
کدو یا اس سے ملتی جلتی سبزی (مثلا پیٹھا)
جب بیل پر لگی رہے اور پک کر خشک ہوجائے تو اسے برتن کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کدو سے بنے ہوئے برتن سے یہی مراد ہے۔
(5)
مٹی کے برتن میں تارکول لگا دی جائے۔
یا روغن برتن ہوتو اس کے مسام بند ہوجاتے ہیں۔
اس وجہ سے وہ مٹی کے برتن سے مختلف ہوجاتا ہے۔
اوراس میں نبیذ جلدی شراب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
اس لئے ان سے منع کیا گیا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3401