🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ہر اچھے کام میں دایئں جانب کو بایئں جانب پر ترجیح حاصل ہے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہر اچھے کام میں دایئں جانب کو بایئں جانب پر ترجیح حاصل ہے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا تبرک حضرت خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دینے کی خواہش ظاہر فرمائی اس میں بڑی عمر والے شخص کا احترام ملحوظ تھا۔

(3)
اسی مقصد کے لئے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اجازت طلب فرمائی کیونکہ یہ ان کا حق تھا۔
لہٰذا ان کی اجازت کے بغیر کسی کو دینا مناسب نہ تھا۔
نیز اس میں بچوں پر شفقت اور ان کے تحفظ کا اظہار ہے۔

(4)
جب عزت افزائی کا کوئی موقع حاصل ہورہا ہو۔
اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
لیکن اس میں ایسا انداز اختیار نہ کیاجائے۔
کہ دوسروں کی تحقیر محسوس ہو۔

(5)
ہمارے فاضل محقق کے نزدیک یہ حدیث حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذکر کے بغیر صحیح ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3426