🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ رسول اللہ ﷺ کے حسن اخلاق کا مظہر ہے کہ آپ اسلام...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق کا مظہر ہے کہ آپ اسلام میں نئے داخل ہونے والوں کے نامناسب رویے کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے تھے۔

(2)
اسلام کے احکام انسانی فطرت کے مطابق ہیں۔
اس لئے ان میں ایک طرح کی سہولت موجود ہے۔

(3)
عزت میں سے حصہ کاٹنے کامطلب ہے کہ اس کی آبرو ریزی کی یا ایسا کام کیا یا ایسی بات کہی جس سے اس کی عزت میں فرق آئے۔

(4)
بیماری کا علاج کرانا بھی جائز اسباب میں سے ہے۔
جنھیں اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں
(5)
ہر بیماری کا علاج موجو د ہے۔
یہ انسان کی محنت سمجھ اور توجہ پر مبنی ہے کہ مریض بیماری کوسمجھے اور مناسب دوا کاانتخاب کرے۔

(6)
بچپن کے بعد جوانی اور جوانی کے بعد بوڑھاپا اللہ کا بنایا ہوا مستقل نظام ہے۔
اس لئے یہ اپنے وقت پر آتا ہی ہے۔
انسان کو جوانی کی قوتوں سے محروم ہونے سے پہلے نیکیاں کرلینی چاہیے۔
تاکہ بڑھاپے میں حسرت وندامت نہ ہو۔

(7)
خوش اخلاقی انسان کی ایسی خوبی ہے۔
جس سے دنیا میں بھی فائدہ ہوتا ہے اور آخرت میں بھی اس لئے یہ اللہ کاعظیم احسان ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3436