🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بیمار کی بیمار پرسی کرتے وقت اگر بیماری کا کوئی مجرب علاج معلوم...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  بیمار کی بیمار پرسی کرتے وقت اگر بیماری کا کوئی مجرب علاج معلوم ہو تو مریض کےلواحقین کو بتا دینا درست ہے۔
تاہم غیر مجرب دوا کامشورہ نہیں دینا چاہیے۔

(2)
علاج کے مختلف طریقوں میں سے ایک طریقہ ناک میں دوائی ڈالنا بھی ہے۔

(3)
کلونجی کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔
امام ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ نے ”زاد المعاد“ میں اختصار کے ساتھ کافی فوائد ذکر کیے ہیں۔
ڈاکٹر خالد غزنوی نے طب نبوی کے موضوع پر اپنی تصنیفات میں اس پر زیادہ تفصیل سےروشنی ڈالی ہے۔
ان کتابوں کامطالعہ مفید ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3449