مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) من اس قدرتی خوراک کا نام ہے۔ جو بنی اسرائیل پر نازل کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
من اس قدرتی خوراک کا نام ہے۔
جو بنی اسرائیل پر نازل کی گئی تھی۔
وہ میٹھے دانوں کی شکل میں ہوتی تھی۔
وہ لوگ حسب ضرورت لے کر استعمال کرلیتے تھے۔
(2)
کھمبی کو من اس لئے فرمایاگیا ہے۔
کہ یہ بھی بلامشقت حاصل ہوجاتی ہے۔
(3)
کھمبی کی کئی قسمیں ہیں۔
جن میں سے بعض قابل استعمال ہیں اور بعض نقصان دہ۔
کماہ مفید قسموں میں سے ایک ہے۔
آجکل مفید اقسام کی کھمبی خود اگائی جاتی ہے۔
جو غذا میں استعمال ہوتی ہے۔
(4)
کھمبی کا پانی آنکھ کے امراض کےلئے استعمال کرنے کے بارے میں بعض علماء نے کہا ہے۔
کہ اسے دوسری دوا میں ملا کراستعمال کرنا چاہیے۔
مثلا اثمد سرمے میں کھمبی کا پانی ملا کر گوندھ لیا جائے۔
پھر اسے آنکھ میں لگایا جائے۔
بعض علماء کی رائے میں اس کا پانی نکال کر صرف وہی استعمال کیاجائے۔ (زاد ا لمعاد)
صحیح بات معلوم ہوتی ہے کہ اطباء کے مشورے سے آنکھ کی مختلف بیماریوں میں الگ الگ مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے۔
(5)
عجوہ کے بارے میں اسی مفہوم کی ایک حدیث صحیح بخاری میں ہے۔
جس کے الفاظ یہ ہیں۔
:
جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھائے اس دن اسے زہر یاجادوسے کوئی (تکلیف یا)
نقصان نہیں ہوگا۔ (صحیح البخاري، الطب، باب الدواء بالعجوۃ السحر، حدیث: 5768)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3453