🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کوہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔ جبکہ دیگر محققین...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کوہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے اسے دیگرشواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ اس کی بابت لکھتے ہیں۔
کہ مذکورہ روایت مجموعی طرق سے حسن بن جاتی ہے۔
مذید تفصیل کے لئے دیکھئے۔ (سلسلة الاحادیث الصحیحة، رقم: 635)

(2)
طب کا پیشہ ایک اہم پیشہ ہے۔
چونکہ اس کا تعلق لوگوں کی زندگی اور صحت سے ہے۔
اس لئے اسے باقاعدہ سیکھنے کے بعد علاج کرنا شروع کرناچاہیے۔

(3)
اناڑی حکیم کو لوگوں کی صحت سے کھیلنے سے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(4)
اناڑی ڈاکٹر یا طبیب کے غلط علاج کے نتیجے میں اگر کسی کو نقصان پہنچ جائے تو اسے اس کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔
اگر مریض ہلاک ہوجائے تو طبیب قتل خطا کا مجرم قرار دیاجائے گا۔
اور اس سے دیت وصول کرکے مریض کے وارثوں کو دی جائے گی۔

(5)
اسلام کی نظر میں ہر امیرغریب کی جان برابرقیمتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3466