🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دوسرے محققین...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دوسرے محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
نیز دکتور بشار عواد اس کی بابت لکھتے ہیں۔
کہ اس کی سند ضعیف ہے لیکن متن صحیح ہے۔
علاوہ ازیں شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح قرار دیاہے۔
لہٰذا مذکورہ روایت سندا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مذید تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (سلسلة الأحادیث الصحیحة للألبانی رقم: 1847، 7247، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتور بشار عواد، رقم: 3486)
 چاند کی مختلف تاریخوں میں انسان کے جسم کے بعض کیفیات مختلف ہوتی ہیں۔
اس لئے احادیث میں وارد ہدایات کومد نظر رکھناچاہیے۔

(2)
قمری مہینے کا تیسرا ہفتہ سینگی لگوانے کےلئے زیادہ مناسب ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3486