🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کپڑا گھسیٹنے کا مطلب یہ ہے کہ کپڑا اتنا لمبا ہو کہ زمیں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کپڑا گھسیٹنے کا مطلب یہ ہے کہ کپڑا اتنا لمبا ہو کہ زمیں پر گھسیٹا ہو یا زمین سے چھوتا ہو۔

(2)
تہبند، شلوار، پتلون، پاجامہ، عربی قمیض جو پاؤں تک ہوتی ہے ان سب میں مرد کے لئے جائز حد یہ ہے کہ کپڑا ٹخنوں سے اوپر رہے۔
اور افضل یہ ہے کہ آدھی پنڈلی تک رہے۔

(3)
جائز حد سے نیچے کپڑا لٹکانا کبیرا گناہ ہے۔

(4)
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کپڑا تکبر کی نیت سے نہیں لٹکاتے ان کا یہ عذر درست نہیں کیونکہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
”تہبند لٹکانے سے پرہیز کرو کیونکہ وہ تکبر ہے اور اللہ تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں۔“ (سنن أبي داؤد، اللباس، باب ماجاء في اسبال الإزار، حديث: 4084)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3569