🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس حدیث سےمعلوم ہوتا ہے کہ سرخ لباس پہننا جائز ہے۔ ممکن ہے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس حدیث سےمعلوم ہوتا ہے کہ سرخ لباس پہننا جائز ہے۔
ممکن ہے یہ قمیضیں خالص سرخ رنگ کی نہ ہوں۔

(2)
بچوں سے پیار معزز شخصیت کی شان کے خلاف نہیں بلکہ ایک خوبی ہے۔

(3)
خطبے کے دوران میں کسی ضرورت کے تحت منبر سے اترنا جائز ہے۔

(4)
مال اور اولاد کے آزمائش ہونے کا یہ مطلب ہے کہ بہت دفعہ انسان مال اور اولاد کی محبت کی وجہ سے غلط کاموں کا ارتکا ب کر لیتا ہے اس لئے مومن کو احتیاط سے کام لینا چاہیے کہ مال کى طلب میں یا اولاد کی محبت کی وجہ سے کوئی خلاف شریعت کام نہ ہو جائے۔

(5)
خطبے کے دوران میں موضوع سے غیر متعلق بات کرنے میں حرج نہیں بشرطیکہ وہ ضروری بات ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3600