🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) قرآن مجید اور صحیح احادیث میں والدین، اقارب، پڑوسی اور دوست کے ساتھ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قرآن مجید اور صحیح احادیث میں والدین، اقارب، پڑوسی اور دوست کے ساتھ حسن سلوک کے بارےمیں بہت سے ارشادات موجود ہیں جیسا کہ اگلی حدیث سے بھی اس کے مفہوم کی تائید ہوتی ہے۔

(2)
”مولیٰ“ کے متعدد معانی ہیں مثلاً:
مالک آزاد کیا ہوا، غلام، دوست، رشتہ دار، چچا کا بیٹا، حلیف، مدد گار وغیرہ اس لیے ہم نے اس اس کا ترجمہ ”تعلق دار“ کیا ہے جس میں یہ تمام تعلق رکھنے والے آ جاتے ہیں۔

(3)
يليه کا مفہوم ملنے اور قریب ہونے کا ہے۔
مالک اور غلام کا تعلق بھی ایک گہرا تعلق ہے جو آزاد ہونے کےبعد بھی ایک دوسرے انداز سے قائم رہتا ہے۔
نسبی رشتہ بھی ناقابل انقطاع تعلق ہے۔
ہمسایہ، دوست، ہم جماعت، ہم پیشہ، تنخواہ دار، ملازم اور اس کا مالک یہ سب افراد ایسے ہیں جن سے ہمہ وقت رابطہ رہتا ہے لہٰذا انھیں ایک دوسرے کے کام آنا چاہیے اور ایک دوسرے کو تکلیف پہنچانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3657