مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) جنت میں داخلے کے لیے ایمان لازمی شرط ہے۔ (2) کامل ایمان والے جہنم کی سزا...
اردو حاشہ:
(1)
جنت میں داخلے کے لیے ایمان لازمی شرط ہے۔
(2)
کامل ایمان والے جہنم کی سزا بھگتے بغیر جنت میں چلے جائیں گے جب کہ ناقص یمان والے اپنے گناہوں کی سزا پانے کے بعد جہنم سے نکلیں گے۔
(3)
وہ محبت جس کی بنیاد رنگ نسسل خاندان زبان وطن یا جذبات کی بجائے ایمان پر ہو، ایمان کی تکمیل اور اس کے حسن کا باعث ہے۔
(4)
ایک دوسرے کو سلام کرنا باہمی محبت کا سبب ہے کیونکہ السلام علیکم اور وعلیکم السلام کے الفاظ ایک دوسے کے لیے نیک جذبات کا اظہار بھی ہیں اور دعائے خیر بھی۔
(5)
مسلمانوں میں با ہمی محبت پیدا کرنے کے لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی چیزیں بتائی ہیں مثلاً:
تحفے تحائف دینا، اچھے نام سے پکارنا، سلام کے ساتھ مصافحہ کرنا، کافی مدت کے بعد ملاقات ہونے پر معانقہ کرنا، تماز با جمات میں صف سیدھی رکھنا اور ایک دوسرے کے قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونا ضرورت کے وقت مدد کرنا خوشی اور غمی میں شریک ہونا اور بڑے کا احترام اور چھوٹے پر شفقت کرنا وغیرہ۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3692