🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اسلام اللہ سے اور بندوں سے صحیح تعلق قائم کرنے کا نام ہے۔ اللہ سے صحیح...
اردو حاشہ:
(1)
اسلام اللہ سے اور بندوں سے صحیح تعلق قائم کرنے کا نام ہے۔
اللہ سے صحیح تعلق کی بنیاد عقیدہ توحید اور عبادات کے ذریعے اس کا اظہار ہے۔
بندوں سے صحیح تعلق قائم کرنے اور اسے بر قرار رکھنے کے لیے ایک آسان کام سب کو سلام کرنا ہے۔

(2)
سلام عام کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہر مسلمان کو سلام کیا جائے۔
اور جب بھی ملاقات ہو یا ملاقات کے بعد رخصت ہونا ہو تو سلام کیا جائے۔
اس میں دوست، رشتے دار اور اجنبی کے درمیان فرق نہ رکھا جائے۔

(3)
غیرمسلم کو سلام کرنے میں پہل نہ کی جائے لیکن اگر وہ سلام کریں تو انہیں جواب دیا جائے، جیسے باب نمبر 13 میں آرہا ہے۔

(4)
سلام اتنی بلند آواز سے کرنا چاہیے کہ کم از کم وہ شخص سن لے جسے سلام کیا گیا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3694