🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اہل کتاب سے مراد یہودی اور عیسائی ہیں۔ ہندو، سکھ اور مرزائی وغیرہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
اہل کتاب سے مراد یہودی اور عیسائی ہیں۔
ہندو، سکھ اور مرزائی وغیرہ اہل کتاب میں شامل نہیں۔

(2)
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تحمل تھا کہ غصہ دلانے والی حرکت پر بھی اپنے جذبات کو قابو میں رکھا اور بہتر ین مناست جواب دیا۔

(4)
اہل کتا ب کو وعليكم السلام کے بجائے وعليكم کہنے میں یہی حکمت ہےکہ وہ لوگ شرارت سے کام لیتے تھے اور غلط الفاظ بولتے تھے۔
آج کل کے عام غیر مسلم عربی زبان کی ان باریکیوں سے ناواقت ہیں اور صاف الفاظ میں السلام عليكم کہتے ہیں۔
اس لیے انہیں وعليكم السلام کہنے میں حرج نہیں تاہم اگر انہیں بھی وعليكم ہی کہہ دیا جائے تو جائز ہے۔

(4)
ذمی سے مراد مسلمان سلطنت کے غیر مسلم باشندے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3698