🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) پیٹ کے بل لیٹنا ممنوع ہے۔ (2) نبی اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
پیٹ کے بل لیٹنا ممنوع ہے۔

(2)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ اور صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عظمت کے پیش نظر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تنبیہ کا یہ انداز مناسب تھا لیکن عام آدمی کے لیے یہ مناسب نہیں کہ اپنے ساتھی کو ٹھوکر مار کر مسئلہ بتائے۔

(3)
مناسب موقع پر مناسب انداز سے سختی کرنا جائز ہے۔

(4)
سختی کا انداز ایسا ہونا چاہیے جس سے مخاطب کو یہ احساس ہو کہ اس تنبیہ میں محبت اور رہنمائی کا پہلو بھی شامل ہے، محض غصہ نکالنا مقصود نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3724