حافظ ابوعبد اللہ صارم حفظہ اللہ
تخریج الحدیث : [مسند احمد : 386/1، سنن ابي داود 995، سنن النسائي : 1177، سنن الترمذي : 366]...
تخریج الحدیث:
[مسند احمد: 386/1، سنن ابي داود 995، سنن النسائي: 1177، سنن الترمذي: 366]
تبصرہ:
اس کی سند ” مرسل“ ہونے کی وجہ سے ” ضعیف“ ہے، کیونکہ:
ابوعبیدہ کا اپنے والد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں۔
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
راجح بات یہی ہے کہ ابوعبیدہ کا اپنے والدِ گرامی سے سماع ثابت نہیں۔ [تقريب التهذيب: 8231]
◈نیز فرماتے ہیں:
”جمہور اہل علم کے نزدیک انہوں نے اپنے والد گرامی سے سماع نہیں کیا۔“ [موافقة الخبر الخبر: 364/1]
لہذا امام حاکم رحمہ اللہ [1/ 296] کا اس روایت کو ” امام بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح“ قرار دینا صحیح نہیں۔
◈ اس روایت کے بارے میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
یہ روایت منقطع ہے، کیونکہ ابوعبیدہ نے اپنے والدِ گرامی سے سماع نہیں کیا۔“ [اتلخيص الحبير: 263/1، ح: 406]
دوسری بات یہ ہے کہ اس سے پہلے تشہد میں دورد پڑھنے کی نفی نہیں ہوتی، بلکہ زیادہ سے زیادہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ پہلا تشہد، دوسرے سے چھوٹا تھا۔ یعنی پہلا تشہد درود سمیت بھی دوسرے کے مقابلے میں چھوٹا ہو سکتا ہے۔
◈ علامہ شوکانی رحمہ اللہ (1250-1173ھ) لکھتے ہیں:
” اس حدیث میں صرف پہلے تشہد کو چھوٹا کرنے کی مشروعیت ہے اور وہ تو اسے دوسرے تشہد کے مقابلے میں چھوٹا کرنے سے حاصل ہو جاتی ہے۔“ [نيل الاوطار: 2/ 333]

ماہنامہ السنہ جہلم، شمارہ 61-66 57