مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) انبیائے کرام ؑ اور سلف صالحین کے واقعات بیان کر کے عوام کو...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
انبیائے کرام ؑ اور سلف صالحین کے واقعات بیان کر کے عوام کو وعظ و نصیحت کرنا ایک اہم منصب ہے۔
(2)
اسلامی حکومت میں خطبہ دینا حکمران کا حق ہے۔
مختلف شہروں میں اپنے نائب (گورنر اور مقامی حکام)
مقرر کرنا بھی اس کا فرض ہے جو اپنے اپنے مقام پر عوام کی دینی رہنمائی کریں اور انتظامی معاملات کی نگرانی اور رہنمائی بھی کریں۔
(3)
شرعی امیر کی اجازت کے بغیر وعظ کرنے کا مقصد اپنی علمیت کا اظہار ہو سکتا ہے جو ریا کاری ہے۔
(4)
جب اسلامی سلطنت قائم نہ ہو تو ہر عالم عوام کی دینی رہنمائی کا ذمہ دار ہے لیکن دین کے علم سے بے بہرہ شخص محض اپنی قوت بیان کے زور پر عوامی قائد بننے کی کوشش کرے گا تو گمراہی پھیلانے کا باعث ہوگا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3753