🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سورہ فاتحہ سب سے عظیم سورت ہے۔ (2) اللہ تعالیٰ نے اس سورت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سورہ فاتحہ سب سے عظیم سورت ہے۔

(2)
اللہ تعالیٰ نے اس سورت کو“نماز”فرمایا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تلاوت نماز کارکن ہے۔

(3)
اس حدیث سےاستدلال کیا گیا ہے کہ بسم الله الرحمن الرحيم سورہ فاتحہ کی آیت نہیں۔
لیکن یہ استدلال درست نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صحیح حدیث میں اس بات کی قطعی طور پر صراحت اور وضاحت موجود ہے کہ بسم الله الرحمن الرحيم سورہ فاتحہ کی ایک مستقبل آیت ہے۔
امیر المومنین فی الحدیث سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(إذا قرأتم:
(الحمد لله)
فاقرءوا (بسم الله الرحمن الرحيم)
إنها أم القرآن وأم الكتاب والسبع المثاني و((بسم الله الرحمن الرحيم)
)
إحداها»  یعنی جب تم سورہ فاتحہ پڑھو تو بسم الله الرحمن الرحيم پڑھا کرو کیونکہ یہ (سورت فاتحہ)
ام الکتاب اور السبع المثانی ہے اور (بسم ا لله الرحمن الرحيم)
اس (سورہ فاتحہ)
کی ایک آیت ہے۔ دیکھیے: (سلسلة الأحاديث الصحيحة، المجلد الثالث، ص: 179، حديث: 1183)
دوسری سورتوں کے شروع میں جو بسم اللہ ہے وہ سورتوں کا جزء نہیں، تاہم یہ بھی اللہ کی طرف سے نازل ہونے والی آیت ہے اور سورہ توبہ کے سوا ہر سورت کے ساتھ نازل ہوئی ہے، اس لیے ہر سورت کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے۔

(4)
جہری نماز میں ایک لحاظ سے دعا ہے کیونکہ اللہ کی تعریف سے مقصود اس کی رضا اور قرب کا حصول ہوتا ہے اور حمد و ثنا کرنے والے کو یہ مقصود حاصل ہو جاتا ہے۔

(5)
نمازی کو اگرچہ اسلام کےذریعے سے ہدایت حاصل ہو چکی ہے اس کے باوجود انسان کو زندگی میں ہر قدم پرا اللہ کی رہنمائی اور توفیق کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ بندہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ذریعے سےاللہ سے ہدایت کی درخواست کرتا رہے۔
واللہ أعلم۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3784