🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ’’شفاعت کی ۔‘‘ یعنی قیامت کے دن شفاعت کرے گی، جیسا کہ ایک...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
”شفاعت کی۔“
یعنی قیامت کے دن شفاعت کرے گی، جیسا کہ ایک روایت میں (تَشفَعُ)
 ”شفاعت کرے گی۔“
کا لفظ ہے۔ (سنن أبي داؤد، الصلاة، باب في عدد الآي، حديث: 1400)

(2)
قیامت کے دن اعمال محسوس صورت میں سامنے آئیں گے۔

(3)
قیامت کو نیک اعمال بھی شفاعت کریں گے۔

(4)
قرآن مجید کی تلاوت ایمان کے ساتھ اورخلوص نیت سے ہو تو مغفرت کا باعث ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3786