🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) شرائع سےمراد اللہ کے مقرر کردہ احکام جن میں فرض بھی ہیں، نوافل...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
شرائع سےمراد اللہ کے مقرر کردہ احکام جن میں فرض بھی ہیں، نوافل بھی ہیں اور مستحبات بھی۔

(2)
فرائض کی ادائیگی ہرحال میں ضروری ہے لیکن مستحبات کی بھی اپنی اہمیت ہے اور نوافل بھی قرب الہیٰ کا ذریعہ ہیں۔
بعض لوگ ان اعمال کی کثرت دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں، جیسے اس صحابی نے خواہش ظاہر کی کہ آسان سی نیکی سے کافی ثواب حاصل ہو جائے۔

(3)
اللہ کے ذکر کو معمول بنالینے سے نفلی عبادات کی کمی کا ازالہ ہو جا تا ہے۔

(4)
کثرت سے ذکر کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ مختلف اوقات کےلیے جواذکا ر بتائے گئےہیں، ان پر پابند ی کی جائے، مثلاً:
صبح و شام کے اذکار، کھانے پینے کے اذکار وغیرہ اور یہ مطلب بھی ہے کہ عام اذکار کثرت سے کیے جائیں، مثلاً:
(سبحان الله، الحمد الله، الله اكبر، لا إله إلا الله، لاحول ولاقوة إلا بالله)
وغیرہ۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3793