🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) نماز تہجد بڑا فضل عمل ہے کیونکہ اس میں اللہ کے سامنے عجز و...
اردو حاشہ:
فوائد  ومسائل:

(1)
نماز تہجد بڑا فضل عمل ہے کیونکہ اس میں اللہ کے سامنے عجز و انکسار کا زیادہ اظہار ہو سکتا ہے۔

(2)
سجدہ نماز کا اہم رکن ہے، لہٰذا نفلی نماز میں سجدے کی حالت میں خوب دعا مانگنی چاہیے۔

(3)
اللہ کی صفات کا ذکر کر کے پناہ مانگنا درست ہے کیونکہ وہ اللہ سے پناہ مانگنے میں شامل ہے۔

(4)
”تجھ سے تیری پناہ“ کا مطلب یہ کہ تیرے عتاب اور غضب سے مجھےکوئی نہیں بچا سکتا۔
صرف تو ہی رحمت کر کے معاف کر دے تو میں تیرے عذاب سے بچ سکتا ہوں۔ 5۔
انسان اللہ کی تعریف کماحقہ کرنے سے عاجز ہے۔
اس بات کا اقرار کرنا بھی اس کی عظمت کا اعتراف ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3841