🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) تشہد میں سلام پھیرنے سے پہلے دنیا اور آخرت کی ضرورت کی کوئی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
تشہد میں سلام پھیرنے سے پہلے دنیا اور آخرت کی ضرورت کی کوئی بھی دعا مانگی جا سکتی ہے۔
اس مقصد کے لیے قرآن اور حدیث کی کوئی مناسب دعا پڑھی جا سکتی ہے۔

(2)
استاد یا عالم کو اپنے شاگردوں اور مقتدیوں کے حالات سے باخبر رہنا چاہیے تا کہ ان کی رہنمائی ان کے حالات اور ضرورت کے مطابق کی جا سکے۔

(3)
اگر مقتدی کبھی بے تکلفی کا لہجہ اختیار کرے تو عالم کو برا نہیں منانا چاہیے۔

(4)
جنت کا حصول اور جہنم سے بچاؤ عبادات کا اہم ترین مقصد ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہماری لمبی چوڑی دعاؤں کا مقصد بھی یہی ہے۔
مزید تفصیل کےلیے سنن ابن ماجہ ہی کی حدیث: 910 کے فوائد و مسائل ملاحظہ فرمائیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3847