مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اللہ تعالیٰ کے عظیم ترین نام (اسم اعظم) کے بارے میں امام ابن...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالیٰ کے عظیم ترین نام (اسم اعظم)
کے بارے میں امام ابن ماجہ نے متعدد احادیث بیان کی ہیں کہ اس نام کے واسطے سے کی ہوئی دعا قبول ہوتی ہے۔
(2)
دعا کی قبولیت میں مسنون دعائیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ دعا کرنے والے کی قلبی کیفیت کا بہت زیادہ دخل ہے۔
جس قدر اللہ سے امید ہو، اس کے آگے عجز و انکساری کا اظہار اور ا س پر توکل زیادہ ہو، اور جس قدر دعا کے دوسرے آداب کو زیادہ ملحوظ رکھا جائے، قبولیت کا امکان اسی قدر زیادہ ہوتا ہے۔
(3)
قبولیت دعا کے لیے ضروری ہے کہ کوئی رکاوٹ موجود نہ ہو، مثلاً:
رزق حرام، بے توجہی سے دعا جو صرف زبان سے ادا ہوتی ہے دل متوجہ نہیں ہوتا، اللہ کی حمد و ثنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھنا وغیرہ، اس صورت میں اسم اعظم کی وہ برکات ظاہر نہیں ہوتیں جن کی اس سے امید رکھی جاتی ہے۔
(4)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ، نے اسم اعظم کے تعین میں چودہ اقوال ذکر کیے ہیں۔
دیکھئے: (فتح الباري: 11/ 268، 269، حديث: 6410)
اسم اعظم والی جو آیات وادعیہ مختلف احادیث میں ذکر کی گئی ہیں، ان سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً کلمہ توحید (لَا إِلٰهَ إِلَّا الله يا لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ)
ہی اسم اعظم ہے۔
واللہ أعلم۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3856