حافظ ابوعبد اللہ صارم حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : یہ ممانعت منسوخ ہے : قبروں کی زیارت سے مردوں اور عوتوں سب کو منع...
فوائد و مسائل:
یہ ممانعت منسوخ ہے:
قبروں کی زیارت سے مردوں اور عوتوں سب کو منع کیا گیا تھا، لیکن بعد میں یہ ممانعت منسوخ کر کے سب کو اجازت دے دی گئی۔ یہ حدیث اس دور کی ہے، جب قبروں کی زیارت منع تھی۔
امام حاکم رحمہ اللہ اس اور اس جیسی دیگر احادیث کے بارے میں فرماتے ہیں:
”زیارت قبور سے ممانعت کے بارے میں مروی یہ احادیث منسوخ ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين: 1385]
↰ امام حاکم رحمہ اللہ کہ یہ بات بالکل درست ہے، درج ذیل دلائل بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہیں۔
دلیل نمبر: ➊
عبداللہ بن ابوملیکہ تابعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک دن قبرستان کی جانب سے آئیں، تو میں نے ان سے دریافت کیا: مومنوں کی ماں! آپ کہاں سے آئی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اپنے بھائی عبدالرحمٰن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کی قبر سے۔ میں عرض کیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت سے منع نہیں فرمایا تھا؟ سیدہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: جی منع تو فرمایا تھا، لیکن بعد میں قبروں کی زیارت کا حکم فرما دیا تھا۔“ [المستدرك على الصحيحين للحاكم: 376/1، السنن الكبريٰ للبيهقي 78/3 وسنده صحيح]
◈ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ”صحیح“ قرار دیا ہے۔ [تلخيص المستدرك: 376/1]
◈ حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ”جید“ کہا ہے۔ [تخريج احاديث الاحياء: 2608/8]
◈ حافظ بوصیری لکھتے ہیں: ”یہ سند صحیح اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔“ [مسباح الزجاجة: 568]
سنن ابن ماجہ [1570] کے الفاظ یوں ہیں:
«رخص فى زيارة القبور»
”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے کی اجازت دے دی۔“
دلیل نمبر: ➋
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
«نهيتكم عن زيارة القبور، فزوروها»
”میں تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کرتا تھا، لیکن اب تم قبرستان چلے جایا کرو۔“ [صحيح مسلم: 977]
↰ یہ حدیث پاک عام ہے، جس میں مرد و عورت دونوں شامل ہیں۔ مذکورہ بالا حدیث بھی یہی بتاتی ہے۔

ماہنامہ السنہ جہلم، شمارہ 69 17