🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: حضرت ابو سلام کے بارے میں حافظ ابن حجر کے کلام کا خلاصہ یہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
حضرت ابو سلام کے بارے میں حافظ ابن حجر کے کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ راوی سےغلطی ہوئی ہے اصل میں ابو سلام خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم نہیں تھے۔
اور نہ ان کا تذکرہ خدام نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں ملتا ہے۔
بلکہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرنے والے کسی صحابی  سے ر وایت کی ہے۔
اور ان کا نام ''ممطور الاسود الحیثی'' ہے۔
اور یہ صحابی نہیں ہیں۔
ان کی روایات مرسل ہوتی ہیں۔
دیکھئے۔ (تقریب التہذیب)
نیز ہمارے فاضل محقق اور دیگر محققین نے بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے۔
اور حافظ ابن حجر کے موقف کی تایئد کی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3870