مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس دعا کو ر سول اللہ ﷺ نے ’’سید الاستغفار‘‘ یعنی استغفار کا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس دعا کو ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”سید الاستغفار“ یعنی استغفار کا سردار قرار دیا ہے۔ (صحیح البخاري، الدعوات، باب أفضل الاستغفار، حدیث: 6306)
(2)
اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگنے کےلئے یہ سب سے افضل دعا ہے۔
کیونکہ اس میں اللہ کی ذات پراعتماد وتوکل اس کی ربوبیت اور اپنی بندگی کا اظہار اللہ کی نعمتوں کا اقرار اور اپنی کوتاہیوں کا اعتراف اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی اطاعت پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار ہے۔
(3)
صحیح بخاری کی مذکورہ بالاروایت میں (موقناً بھا)
کے الفاظ بھی ہیں یعنی جو شخص دل کے یقین کے ساتھ یہ دعا پڑھے پھر وہ اسی رات یا دن میں فوت ہوجائے تو جنت میں جائے گا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3872