مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نیند موت کی یاد دلاتی ہے۔ جس کے بعد اٹھ کر اللہ کے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نیند موت کی یاد دلاتی ہے۔
جس کے بعد اٹھ کر اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اس لئے سوتے وقت قیامت کے عذاب سے پناہ مانگنا مناسب ہے۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے مقرب ترین اور افضل ترین بندے ہیں۔
جن کے بارے میں عذاب کاتصور بھی ممکن نہیں اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پڑھی۔
تاکہ عبودیت کا اعتراف اور مومنوں کے لئے نمونہ ہو۔
(3)
مذکورہ حدیث میں دعا پڑھنے کی بابت یہ مروی نہیں کہ مذکورہ دعا کتنی مرتبہ پڑھنی ہے البتہ ابوداؤد کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مذکورہ دعا تین بار پڑھتے تھے دیکھئے: (سنن إبي داؤد، الأدب، مایقول عند النوم، حدیث: 5045)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3877