مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نبی کا خواب ہمیشہ سچا ہوتا ہے۔ کیونکہ اس پر شیطان کا اثر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نبی کا خواب ہمیشہ سچا ہوتا ہے۔
کیونکہ اس پر شیطان کا اثر نہیں ہوتا البتہ بعض اوقات وہ خواب ایسا ہوتا ہے۔
جس کی تعبیر کی ضرورت ہوتی ہے۔
نیک آدمی کو کبھی غلط خواب بھی آتے ہیں کیونکہ وہ معصوم نہیں ہوتا۔
تاہم جتنا زیادہ نیک ہو اتنا زیادہ اس کے خواب سچا ہونے کی اُمید ہوتی ہے۔
(2)
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
ان کے بعد کوئی آدمی نبی نہیں ہوسکتا۔
اس لئے خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ خواب دیکھنے والا شرف نبوت میں شریک ہوجاتا ہے۔
بلکہ مطلب یہ ہے کہ نبوت کے چھیالیس یا ستر حصے ہیں۔
اور ان میں سے ایک حصہ اچھے خواب بھی ہیں۔
اگرچہ نبوت اب باقی نہیں رہی مگر اس کا یہ حصہ قیامت تک باقی ہے۔
اس کی ایک توجیہہ یہ بیان کی جاتی ہے۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دور نبوت تیئس سال کا ہے۔
اور ان میں پہلے چھ ماہ تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محض خواب آیا کرتے تھے۔
جو اس قدر سچے اور حقیقت پر مبنی ہوتے تھے جیسے رات کے اندھیرے کے بعد صبح صادق کاطلوع ہونا چونکہ یہ چھ ماہ تیئس سال کا چھیا لیسواں حصہ ہے اس نسبت سے مومن کے خواب کے متعلق یہ کہا گیا ہے۔
واللہ اعلم۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3893