🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بعض خواب اللہ تعالی کی طرف سے ہوتے ہیں جیسے اگلے باب میں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بعض خواب اللہ تعالی کی طرف سے ہوتے ہیں جیسے اگلے باب میں آرہا ہے۔
یہ خواب سچے ہوتے ہیں۔
خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی اسی قسم میں شامل ہے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک حدیث کی کتابوں میں مذکور ہے۔
اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اس حلیے کے مطابق ہوتو خواب سچا ہے تعبیر کی ضرورت نہیں۔
اگر خواب میں حلیہ مبارک مختلف نظر آئے تو اس کی تعبیر کی جائے گی۔
اور یہ سیکھنے والے کے دین و خلق میں نقص اور کوتاہی کا اظہار ہے۔ (فتح الباري: 484/13)

(3)
شرعی مسائل خواب سے ثابت نہیں ہوتے ان کے لیے قرآن و حدیث کے دلائل ضروری ہے۔

(4)
بعض لوگ جھوٹ موٹ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا دعویٰ کردیتے ہیں حالانکہ انھیں ایسا کوئی خواب نہیں آیا ہوتا۔
یہ بہت بڑا گناہ اور نہایت سنگین جرم ہے۔ (دیکھیے: حدیث: 3916)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3905