🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1۔ اللہ کی طرف سے فرشتے کے ذریعے سے دکھائے جانے والے خواب سچے ہوتے ہیں خواہ...
اردو حاشہ: 1۔
اللہ کی طرف سے فرشتے کے ذریعے سے دکھائے جانے والے خواب سچے ہوتے ہیں خواہ واضح ہوں یا ان کی تعبیر کی ضرورت ہو۔ 2۔
شیطان جس طرح بیداری میں انسان کے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے اسی طرح نیند کی حالت میں پریشان کن خیالات کو خوابوں کی صورت میں پیش کرتا ہے۔ 3۔
انسان دن میں جو کام کرتا ہے یا کرنا چاہتا ہے لیکن کسی وجہ سے کرنہیں کرسکتا نیند میں اس قسم کے خیالات خوابوں کی صورت میں سامنے آجاتے ہیں۔
ان کی تعبیر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 4۔
جدید علم نفسیات صرف تیسری خوابوں کے بارے میں بحث کرتا ہے۔
یہ لوگ فرشتوں اور شیطانوں پر ایمان نہ رکھنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری قسم پر یقین نہیں رکھتے لیکن وہ حقیقت ہے کہ جس کی مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ 5۔
انبیاء کرام علیہم السلام کے خواب وحی میں شامل ہیں لہذا یقینی امور پر مشتمل ہوتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3907