🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کلمہ توحید کا اقرار کرنے والے پر دنیا میں مسلمانوں کے احکام جاری...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کلمہ توحید کا اقرار کرنے والے پر دنیا میں مسلمانوں کے احکام جاری ہوتے ہیں۔
اگر دل میں ایمان نہیں ہوگا تو اس کی سزا آخرت میں ملے گی۔

(2)
خون اور مال محفوظ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ان سے جنگ کرکے انھیں قتل نہیں کیا جائے گا نہ ان کے مال پر بطور غنیمت یا فے قبضہ کیا جائے گا۔

(3)
جان میں حق کے ساتھ تصرف سے مراد اس سے سرزد ہونے والے جر م کی سزا دینا ہے مثلاً چوری کی صورت میں ہاتھ کا ٹنا، پاک دامن پر بدکاری کا الزام لگائے تو کوڑے مارنا، قتل کی صورت میں قصاص کے طور پر قتل کرنا وغیرہ، اور مال میں جائز تصرف زکاۃ اور لازمی خرچ وصول کرنا قتل عمد میں مقتول کے وارثوں کے مطالبے پر قاتل یا اس کے قبیلے سے دیت(خون بہا)
وصول کرنا وغیرہ
(4)
اگر دنیا میں کسی وجہ سے گناہ کی سزا نہ ملے تو آخرت میں سزا ملے گی البتہ کسی بڑے نیک کام کی وجہ سے معافی بھی مل سکتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3927