🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خوارج وغیرہ بدعتی فرقے دین کو صحیح اندازسے نہ سمجھنے کی وجہ سے...
اردو حاشہ:
  فوائد و مسائل:
(1)
خوارج وغیرہ بدعتی فرقے دین کو صحیح اندازسے نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوئے۔

(2)
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا فہم دین اور علم صحیح اور کامل تھا، اس لیے اختلافی مسائل میں خاص طور پر عقائد میں، صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فہم کو اہمیت دینی چاہیے اور مسائل کو ان کے فرامین کی روشنی میں سمجھنا چاہیے۔

(3)
خوارج نے مسلمان خلفاء کے خلاف بغاوت کی۔
یہ غلط قدم تھا، اس سے فتنہ و فساد پیدا ہوا۔

(4)
جو شخص مسلمان ہونے کا دعوٰٰٰی کرتا ہواسے مسلمان سمجھنا چاہیےاور اس کے ساتھ مسلمانوں کا سا سلوک کرنا چاہیے۔
اگر اس سے کوئی ایسی چیز ظاہر ہو جس سے اس کا کافر ہونا ثابت ہوجائے تو اسے مرتد قرار دے کر سزا دی جاسکتی ہے لیکن محض شک وشبہ کی بنا پر کسی کو کافر قرار دینا بہت بڑی غلطی ہے۔

(5)
اللہ تعالی کسی غلطی کی سزا دنیا میں بھی دے دیتا ہے تا کہ دوسروں کو عبرت ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3930