🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نبی اکرم ﷺ نے یہ ارشاد 9 ذی الحجہ کو عرفات میں بھی...
اردو حاشہ:
  فوائد و مسائل:
(1)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد 9 ذی الحجہ کو عرفات میں بھی فرمایا تھا اور 10 ذی الحجہ کو منی میں جمرات کے قریب کھڑے ہوکر بھی۔ دیکھیے: (سنن ابن ماجة، حديث: 3057، 3058)

(2)
اس شہر سے مراد مکہ مکرمہ ہے جو سب سے زیادہ عظمت والا شہر ہے۔

(3)
مسلمان کی جان ومال قابل احترام ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسے قتل کرنا زخمی کرنا، اس کا مال چھیننا اور دھوکے سے اس کا مال لے لینا بہت بڑے جرم ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3931